گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے. سسر کا گھر لوٹنے والا داماد گرفتار

گوجرانوالہ سی آئی اے پولیس نے سسر کا گھر لوٹنے والے داماد کو گرفتار کرلیا ملزم نے سسرالیوں سے ادھار رقم نہ ملنے پر بیوی کے میکے والوں کو لوٹنے کا پروگرام بنایا دوران تفتیش ملزم کے قبضے سے لوٹے گئے 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور گیارہ تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کیے گئے

پولیس کے مطابق گزشتہ برس کنگنی والا کے رہائشی محمد مصطفیٰ کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے داخل ہوکر گیلری میں پڑی ہوئی نقدی اور زیورات چرا کر فرار ہوگئے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا گیا وہاں سے اہم شواہد اکٹھے کئے گئے جدید سائنٹفک انداز میں تفتیش کی گئی اہم پیش رفت کے بعد مجرم محمد نوید ملک سکنہ بوتالہ شرم سنگھ کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ملزم نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے میکے والوں سے قرض کی رقم اتارنے کے لیے ادھار رقم مانگی مگر سسرال والوں نے انکار کردیا ان کے انکار کے بعد میں نے سسرال والوں کو لوٹنے کا پروگرام بنایا

پولیس کے مطابق ملزم اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لئے سسرال والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتا رہا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے ساتھ بھی بھاگ دوڑ کرتا رہا آخر کار سی آئی اے پولیس کے بعد تفتیش آنے پر ملزم نے سچ اگل دیا اس واردات میں ملوث باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے

504 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.