وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی میڈیا بریفنگ وزیر دفاع اور وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ

آج وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیرخزانہ اسد عمر کی مشترکہ میڈیا کانفرنس

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا اجلاس میں وزیر خارجہ وزیر دفاع وزیر خزانہ چیف آف آرمی سٹاف ور دیگر سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میٹنگ کے بعد جاری اعلامیہ پڑھ کر سنایا

ھندوستان کی طرف سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا جس کا جواب دیا جائے گا
فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے گا
پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ شامل ہونگے تاکہ تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے
فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو جائے وقوعہ پر لے جایا جائے گا تاکہ ھندوستان کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو سکے
فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی لیڈر شپ کو انگیج کیا جائے جسے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کریں گے
ابھی میری ترکی سے میری بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں صورتحال سے آگاہ گیا ہے

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس یو اے ای میں جاری ہے جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شریک ہیں اور پاکستان کا نقطہ ء نظر پیش کریں گی
میری کل یو اے ای کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی اور انہیں میں نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے کراؤن پرنس اور یو اے ای کے کراؤن پرنس سے بات کی اور انہوں نے او آئی سی کے اجلاس پر پاکستان کا نقطہ ء نظر پیش کیا
آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے آج او آئی سی کے بانی ممبر کے خلاف جارحیت کی گئ
واقعہ پلوامہ میں ہوتا ہے اور ھندوستان کی دس ریاستوں میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی جاتی ہیں
کشمیر میں نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

434 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.