وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جرمن اخبار سے خصوصی گفتگو

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میونخ میں جرمن اخبار سے خصوصی گفتگو

میونخ میں منعقدہ عالمی سیکورٹی کانفرنس ،ایک بہت اہم عالمی فورم ہے

آج دنیا بھر سے وزرائے خارجہ، دفاع اور سیکورٹی ماہرین ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں اور اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر اپنا نقطہ ء نظر پیش کریں گے اور باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے میں مدد ملے گی – جس سے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کرنے میں بہت معاونت مل سکتی ہے

پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے – افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے

پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا – آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو تقویت مل رہی ہے

کل پلوامہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے خودکش حملے اور بھارتی الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم شروع دن سے ھندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے. ھندوستان کو بھی پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے

660 total views, 6 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.