‏وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یوم آزادی 2019ء کے موقع پرقوم کے نام پیغام

file Photo

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یوم آزادی 2019ء کے موقع پرقوم کے نام پیغام


میں 73ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ‏14اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے پیش کیں۔ یہ دن ہمیں ان مقاصد کی بھی یاد دلاتا ہے جن کے حصول کے لیے ایک آزاد خود مختار مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ ‏یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے۔ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کے پیش نظر ایک ایسے ترقی پسند پاکستان کا تصور تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جا سکے.‏جہاں قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کی بالا دستی اور ریاست و عوام کے درمیان احساس کا مضبوط بندھن ہو۔ اسی فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لیے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے.‏اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبے پناہ نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے۔ آج ہمارے سامنے ایک روشن مستقبل ہے۔ قائد اعظم کے  اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش ہر چیلنج اور مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔‏آئیں!آج کے دن ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔‏یوم آزادی کے اس پر مسرت موقع پر میں وطن عزیز کے ان دلیر سپوتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے شمار قربانیوں اور اپنے لہو کا نذرانہ دے کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی اور ملکی سا  لمیت و خود مختاری کا علم بلند رکھا ہے۔

97 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.