جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا‏جھوٹے گواہوں کو سزا دینے کے حوالے سے چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ سچائی کے رخ پر پیش قدمی ہی نئے پاکستان کی جانب سفر ہے۔ قومیں بلند اقدار کے بل بوتے پر ہی عظمت پاتی ہیں۔ تہذیبِ اسلامی جس میں صداقت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، کی بنیادیں ریاست مدینہ میں اٹھائی گئیں واضح رہے کہ کہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ آج سچ کا سفر شروع ہو گیا سب گواہوں کو خبر ہو جائے اگر تھوڑا سا بھی جھوٹ ہو تو گواہ کا سارا بیان مسترد کیا جائے گا اسلام کے مطابق بھی گواہی کا کچھ حصہ کا جھوٹ ہو تو سارا بیان رد کیا جاتا ہے قانون بھی یہی کہتا ہے کہ جھوٹی گواہی پر عمر قید ہوتی ہے چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ 4 مارچ کی تاریخ یاد رکھیں آج سے جھوٹی گواہی کا خاتمہ کر رہے ہیں

457 total views, 6 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.