بھارت نسل کشی کے ذریعے کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کر رہا ہے. وزیراعظم عمران خان

File Photo

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ‏ ‏نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کے نظریات کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے مناظر سامنے آرہے ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ نسلی بنیادوں پر نسل کشی کا سہارا لیکر کشمیر میں آبادیات کا تناسب تبدیل کیا جائے۔ مجھے خدشہ ہے کہ نازی آرین بالادستی کیطرح آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہندوستان کے مسلمان بھی اسکی لپیٹ میں آئیں گے اور معاملہ بالآخر پاکستان پر حملے تک جاپہنچے گا۔ ہندوراج کے کارندے ہٹلر کی لیبینزرم ہی کی ایک قسم ہیں۔‏سوال یہ ہے کہ کیا دنیا خاموشی سے تماشہ دیکھے گی اور میونخ میں ہٹلر کی طرح اب بھی ظالم کی خوشامد کا رستہ اپنائے گی؟

98 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.