برطانوی نیوز ایجنسی نے بالاکوٹ فضائی حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرکے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کردیا

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹر نے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر جاری کردی جس میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حملے والی جگہ پر تمام عمارتیں بحفاظت موجود ہیں جس کے بارے میں بھارت نے دعوی کیا تھا کہ ہم نے سرجیکل سٹرائیک کر کے سیکنڑوں دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں سان فرانسسکو میں قائم لیبارٹری کی جانب سے جاری شدہ تصاویر سے واضح نظر آ رہا ہے کہ فضائی حملے کے چھ روز بعد تمام مدرسہ نما عمارتیں اسی طرح قائم و دائم ہیں لیبارٹری کے مطابق پچھلے سال مواصلاتی سیٹلائٹ کے ذریعے اپریل میں لی گئی تصاویر سے مطابقت بھی کر رہی ہیں جس سے واضح ہو رہا ہے کہ بھارتی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعوے بالکل جھوٹے ہیں – تمام عمارتوں کے اردگرد نہ کوئی تباہی اور نہ ہی عمارتوں کو کوئی نقصان پہنچا ہے واضح رہے کہ گزشتہ مہینے 26 فروری کو بھارت نے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کیا تھا ان کی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں داخل ہوکر پے لوڈ گرایا تھا

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1100231826348617728?s=19

645 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.