بھارت میں دوران قید قتل کیے جانے والے شاکر اللہ کی میت بھارتی حکام نے پاکستان کے حوالے کردی

بھارتی جیل میں قید کے دوران قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت آج بھارتی حکام نے لاہور میں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی پچاس سالہ شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے انہیں 20 فروری کو راجھستان کی جے پور جیل میں ان کے ساتھ موجود بھارتی قیدیوں نے پتھر مار کر بیدردی سے قتل کر دیا تھا

پاکستان کا بھارت سے شاکر اللہ کے قتل کی تحقیقات اور پوسٹمارٹم رپورٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے واضح رہے کہ شاکر اللہ نے غلطی سے آج سے 15 برس قبل سرحد کر اس کی تھی

458 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.