وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سعودی میڈیا وفد کی ملاقات

اسلام آباد میں سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

‏ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا سعودی ولی عہد کے اس دورہ سے پاک سعودی تعلقات کے ایک نئےدور کا آ غاز ہو گا

اس سے پہلے بھی سعودی عرب نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے اور سعودی عرب پاکستان کا قریبی اتحادی ہے گوادر میں سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری لگانے کے پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ ریفائنری ایشیا کی سب سے بڑی بڑی ریفائنری ہوگی اور اس سے نوکریاں بھی پیدا ہو گی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، سفارتی سطح پر بہت مضبوط ہیں اور دونوں اسلامی ملک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے

574 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.