نیب نے سابق نون لیگی وفاقی وزیر کو گرفتار ‏ کرلیا

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو بحثیت وفاقی وزیر اختیارات کو غلط استعمال کرنے کا الزام ہے نیب کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق کامران مائیکل پر کے پی ٹی کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی طور پر کمرشل پلاٹ لینے کا الزام بھی ہے انہوں نے 2013 میں پلاٹوں کے عوض افسران پر غیر قانونی الاٹمنٹ دینے کے لئے دباؤ بھی ڈالا نیب ملزم کامران مائیکل کو کل احتساب عدالت کراچی میں ریمانڈ کے لئے پیش کرے گا

531 total views, 6 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.