وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے کابل قصر چار چنار میں وزیر خارجہ کی پاک چائنا افغانستان سی فریقی مذاکرات میں شرکت ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ساتھ ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ فورم پاکستان اور افغانستان کے مابین پشاور کابل موٹر وے اور کوئٹہ قندہار ریلوے لائن بنانے اور اسے سہ فریقی  تجارت کے پیش نظر چائنہ سے جوڑ نے جیسے بڑے منصوبوں کے ذریعے باہمی روابط کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے اور اس مذاکرات کا مقصد الزام تراشی اور منفی بیان بازی سے بچتے ہوئے انسداد دہشت گردی بارڈر مینجمنٹ اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے باہمی معاونت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان شروع سے افغانستان میں حصول امن کے لئے فوجی حل کی وجہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے اور اب دنیا بھی ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے اس سے فریقی مذاکرات کے ذریعہ تینوں ملکوں کی بھرپور کوشش ہے کہ سیاسی معاونت کو بروئے کار لاکر پڑوسی ملک افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کی جائے کیوں کہ افغانستان میں قیام امن خطے کی معاشی ترقی باہمی روابط کی بہتری سیکیورٹی اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے سہ ملکی مذاکرات کہ دوسرے دور کے اختتام پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ انسداد دہشت گردی کے خلاف معاونت کے حوالے سے سہ رکنی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے جائیں گے

300 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.