یومِ جمہوریہ ہندوستان کے موقع پر طلباء سفر سےاجتناب کریں. دارالعلوم دیوبند کی طلباء کو ہدایت

ہر سال 26جنوری کو ہندوستان یوم جمہوریہ مناتا ہے اس موقع کے حوالے سے ہندوستان میں موجود دارالعلوم دیوبند نے طلباء کو سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے

انڈین میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے ہاسٹل انچارج مولانا منیر الدین عثمانی کے دستخط شدہ نوٹس میں تحریر کیا گیا ہے طلباء ملک کے دوسرے حصوں میں جاتے ہیں اور سخت سیکورٹی ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ تلاشی بھی کی جاتی ہے اور ہراساں بھی کیا جاتا ہے اسی وجہ سے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کے موقع کی مناسبت پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اس کے علاوہ ان کو لوگوں سے بحث مباحثہ کرنے سے بھی روکا گیا ہے

انڈین اخبار دی ٹیلی گراف سے مقامی استاد جو دارالعلوم دیوبند کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس نے دو طالبعلموں کو گرفتار کر لیا تھا اور میڈیا میں ان کو دہشت گرد ظاہر کیا گیا تھا دونوں طالب علموں کو اگلے دن رہا کردیا گیا مگر انڈین میڈیا نے وضاحت تک نہیں دی. ایک اور واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے اخبار کو بتایا کہ سال دو ہزار سترہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر طلباء کو ریلوے پلیٹ فارم اور ٹرین کے اندر بھی مارا پیٹا گیا اس واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا

516 total views, 10 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.