وفاقی وزیر اطلاعات کا اصغر خان کیس کی سماعت کے لیے نئے بینچ کی تشکیل کا خیرمقدم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کے سیاسی وارث آج نون لیگ کی گود میں جا بیٹھے ہیں وزیر اطلاعات نے اصغر خان کیس میں نئے بینچ کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کا بینچ قیام خوش آئند ہے وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں یہ مقدمہ نون لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا دلچسپ امر یہ ہے کہ بےنظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کے گود میں بیٹھے ہیں آپ کو بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ 11فروری بروز سوموار کو کیس کی سماعت کرے گا

788 total views, 6 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.