وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی کا کل سے آغاز ہوگا

وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دوپہر 3 بجے ہیلتھ انشورنس پالیسی کا افتتاح کریں گے انجیوپلاسٹی برین سرجری اور کینسر جیسی بیماریوں کا اس پالیسی کے تحت مفت علاج کیا جائے گا پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اگلے مہینے سے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک بھر بھرمیں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے ہیلتھ منسٹری کے مطابق ملک بھر کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہو سکیں گے اور صحت کارڈ ہولڈر کو سات لاکھ بیس ہزار تک علاج کی سہولت میسر ہوگی ہیلتھ کارڈ کی بدولت 150 سے زیادہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروایا جا سکے گا

462 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.