حکومت کا عازمین حج کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے عازمین حج کو سابق حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی واضح رہے کہ لیگی حکومت میں عازمین حج کو 45 ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی تھی موجودہ حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے دوران حج پالیسی 2019 کو منظوری دی اور سابقہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی ختم کردی ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور دوسری وجوہات کی وجہ سے حج اخراجات میں ایک لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوا ہے اس سال پاکستان میں ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج کرنے کی سعادت حاصل کریں گے حج کے لئے جانے والے 20 فروری 2019 تک اپنے فارم جمع کرا سکتے ہیں

470 total views, 4 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.