میرے پیج سے دفع ہو جاؤ پاکستان مخالف کمنٹ کرنے والے کو ڈیرن سیمی کا جواب

ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے پیشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا ڈیرن سمی میں اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل میں مجھے متعارف کرانے پر آپ کا شکریہ کیونکہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا آپ کے لئے اور آپ کے لوگو کے لئے بہت سا پیار

ڈیرن سیمی نے معروف قول بھی لکھا جس کا مطلب ہے کہ ہم متحد ہوں گے تو قائم رہیں گے تقسیم ہوئے تو شکست خوردہ ہوں گے

واضح رہے کہ ڈیرن سمی پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے شروع ہونے میں کچھ دن رہتے ہیں وہ پشاور زلمی کے اینتھم اور کٹ ریلیز کے تقریب کی شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے

ڈیرن سمی کی جانب سے کی گئی تعریف سوشل میڈیا کے صارف کو اچھی نہ لگی انہوں نے بہت ہی نامناسب کمنٹ پاکستانیوں کے اوپر کیا جس پر ڈیرن سمی نے غضب ناک انداز میں جواب دیتے ہو کہا میرے پیج سے دفع ہو جاؤ مذکورہ کمنٹ ابھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے تاہم اس کا سکرین شاٹ محفوظ ہے جو آپ اوپر دی گئی ہوئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں

900 total views, 4 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.