او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم پر گہری تشویش کی ہے

اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کے چالیسویں اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا ابوظہبی میں ہونے والے اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اس کا حل ضروری ہے واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی او آئی سی میں شرکت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت نہیں کی تھی اور اس حوالے سے او آئی سی کو پاکستان نے اپنے تحفظات کا بھی آگاہ کیا تھا

604 total views, 2 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.