صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی حلقہ پی ایس 94 لانڈھی کراچی میں اندراج شدہ ووٹوں کی کل تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 449 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ نو ہزار 641 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار آٹھ سو آٹھ ہے

پاک سرزمین پارٹی کے محمد عرفان وحید پاکستان تحریک انصاف کے محمد اشرف جبار ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید شیخ متحدہ مجلس عمل کے محمد اسلم پرویز عباسی سمیت مجموعی طور پر 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے صوبائی حکومت نے پولنگ کو پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی کے جامع اور خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں

832 total views, 4 views today

Please follow and like us:
error0

Leave a Reply

Your email address will not be published.